سوات: رقم کے تنازعے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل، ملزم گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گٹ میں سعودی پلٹ شخص نے رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔تکرار کے بعد خاتون گھر سے نکل کر میکے جارہی تھی کہ شوہر نے راستے میں ہی فائرکھول دیا ۔ ایس ایچ اوتھانہ چپریال محمد ایازخان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آ یا جب سعودی پلٹ شخص اکبر حسین اوراس کی چھ بچوں کی بیوی مسماۃ (ش) کے مابین رقم اور گھریلو معاملات پر تکرارہوئی جس پر خاتون نے عاجز آکر گھر سے نکل کر میکے جارہی تھی کہ شوہر نے راستے میں ہی اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی بیٹی مسماۃ (ث) کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button