عمران خان کی شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد واپس بلا لیا ہے اور انہیں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ نوٹیفکیشن تک کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button