اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ بھی واپس کردیا

Spread the love

پشاور: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عام انتخابات سے اپنا نام واپس لے کر پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ان کے وکیل نے پیش ہو کر کہا کہ اعظم سواتی نے الیکشن سے نام واپس لے کر ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ چونکہ اعظم سواتی الیکشن نہیں لڑ رہے اس لیے درخواست واپس لے لیں۔

عدالت نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button