آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، بمراہ نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

Spread the love

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جسپریت بمراہ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم کا راج برقرار ہے، وہ 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارتی بلے باز شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ نے اپنے ہم وطن روی ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، وہ 881 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ روی ایشون 2 درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ چلے گئے ہیں

شاہین آفریدی ون ڈے میں ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ میں کوئی بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button