انٹرٹینمنٹ

شوبز ستاروں کی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد

جنوری 22, 2024 • News Desk

سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے دوسری شادی پر مبارکباد دی ہے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرکٹر پر اپنی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال بھی انہیں تسلی دیتے نظر آئے۔

دریں اثناء پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی زندگی کے نئے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔