
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں حاجی آباد میں انتخابی مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے بشیر خان سابق ایم پی اے محمد اعظم خان کے علاؤہ پی ٹی آئی تحصیل بلامبٹ کے صدر حجاج خان جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جمشید خان انجینئر قاضی لطیف اللہ ارشد مایار حاجی مطیع اللہ طارق مایار کے علاؤہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے وویلج کونسل حاجی آباد سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے بشیر خان اور سابق ایم پی اے محمد اعظم خان نے کہا کہ ریاست کی جانب سے جبر و ظلم کے باوجود جمہوریت کی بقاء کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس آور کیا ظلم ہوسکتی ہے کہ ملک کی مقبول جماعت سے بلا چھین لیا گیا مقررین نے کہا پی ٹی آئی محب وطن سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ اداروں کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ان نے واضح کیا کہ وہ نہ جھکنے اور نہ ڈرنے والے ہیں وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور مرتبے دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر کارکنوں نے عہد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم پھر طریقے سے چلائیں گے،اس موقع پر ووٹنگ ڈے کے حوالے سے بھی منصوبی بندی کی گئی۔