
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) جمعیت طلبہ عربیہ واحد تنظیم ہے جو کہ ملک بھرکے دینی مدارس کے طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہے ۔دینی مدارسِ کے طلباء پورے دنیا میں آمن کے علمبردار ہے ۔دینی مدارسِ کے حوالے سے خوف اور دہشت کا مغربی پروپیگنڈہ فضول اور بے مقصد ہے ۔مولانا محمد افضل
ان خیالات کا اظہار کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ دیر لوئر شمالی کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد طلبہ مدارس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل نے کیا ۔جے ٹی آئی کے زیر انتظام اہتمام کنونشن سے امیر جماعت اسلامی دیر لوئر شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ ،صوبائی منتظم مولانا نعمان مسرور اور جمعیت طلبہ عربیہ دیر پائین شمالی کے مننتظم مولانا مہران احسان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے مذید کہا کہ ملک بھر میں 40 ہزار سے زیادہ دینی مدارس قائم ہے ۔جس میں نصف کروڑ سے زیادہ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے حکومتی سطح پر ان کی ساتھ کسی بھی قسم کی تعاون نہیں کیا جارہا ۔بلکہ الٹا ہمارے ملک کے مغرب زدہ حکمران غیروں کی اشاروں پر دینی مدارس کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ دینی مدارسِ کے مسائل اور مشکلات کا ادراک کریں ۔ان کے ساتھ تعاون کریں ۔دینی مدارسِ کو بھی وہی مراعات دیا جائے جو سکولوں اور کالجوں کو دیا جارہا ہے ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دینی مدارس کے طلباء کا اپنے حقوق کے حصول کیلئے مدارس کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔وطن عزیز کو عصری علوم کی ساتھ دینی علوم سے مستفیذ لوگوں کی زیادہ ضرورت اسلئے ہے کیونکہ ہمارا مقصد اسلام کے نام پر آزاد ہوا تھا ۔اب اس کو چلانے والے بھی دین دار لوگ ہونا چاہیئے ۔کنونیشن کے اختتام پر مہمان میں یادگار اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔۔۔