بونیر(بیورو چیف عابد سے) قائد فانوس گجر مرحوم کی پانچویں برسی کی بڑی تقریب سواڑی میں منعقد ہوا ہے جس میں قائد کی بنائی ملک گیر غریب اور متوسط طبقات کی نمائندہ سیاسی جماعت عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی قائدین اور پارٹی کارکنوں نے ھزاروں کی تعداد میں شرکت کی ہے اور قائد فانوس گجر کیساتھ اپنی لازوال محبت اور انکی بنائی سیاسی پارٹی سے گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔قائد فانوس گجر کی برسی تقریب سے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری بخشل خان تلو خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرزانہ باری صوبائی صدر حیدر زمان خان گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور قائد کے سیاسی وارث امیدوار قومی اسمبلی عثمان فانوس گجر ضلعی صدر جہانزیب خان گجر رہنماء ملک رضا خان شہزاد گجر گل رحمان وہاب رشید جہانزیب ایڈوکیٹ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پی کے انجنیئر صابر خان پی کے 26 امیدوار ایڈوکیٹ سلیمان خان اور پی کے 27 امیدوار علی محمد خان نے خطاب کئے ہیں۔مقررین نے قائد فانوس گجر کی سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انکی زندگی اور جدوجہد غریب عوام مظلوم طبقات اور پسے ہوئے اقوام کے لئے وقف کر رکھا تھا اور زندگی کی اخری سانس تک اپنے نظریہ سوشلزم پر قائم رہے اور سماجی انصاف کے لئے لڑتے رہے اور مظلوم طبقات کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھایا اور گجر قوم سے پہاڑوں پر ریاست کا قبضہ خان خوانین کا راستے بند کرنا اور ووٹ کے لئے تنگ کرنے کے ہر منفی اقدام کے خلاف عملی طور پر میدان میں رہا اور جب اوور سیز پر برا وقت ایا تو بیرون ممالک خاصکر ملیشیاء اور سعودی عرب جاکر پاکستانی ایمبیسی کو جاگ جاگ کی صدا بلند کی اور جیلوں میں بند پاکستانیوں کو رہا کروایا اور شدید بیماری میں بستر مرگ پر بھی غریب کو یاد رکھا اور اس حالت میں جان خالق و مالک کے سپرد کی۔ مقررین نے عوامی ورکرز پارٹی غریب عوام اور ترقی پسند جوانوں سے قائد فانوس گجر کی انتخابات میں جیت کر اسمبلی میں انکی بھر پور نمائندگی کرنے کا ارمان ساتھ قبر میں لے جانے پر سب کو ملامت کیا اور اواز دی ہے قائد فانوس گجر کے روح کو قبر میں قرار پہنچانے کی خاطر قائد کے وارث پارٹی کے نامزد امیدواروں کو اس الیکشن میں کامیاب کرائیں اور روز قیامت قائد فانوس گجر کے سامنے خود کو سرخرو کریں۔
قائد فانوس گجر کی برسی پر قائد کے سیاسی وارث ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور امیدوار قومی اسمبلی عثمان فانوس گجر نے قائد کے مشن کو جاری رکھنے اور اس مشن کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی قیادت اور نامزد امیدوار وں کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے ھاتھ اٹھاکر انتخابی مہم کے اغاز کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد کی پارٹی کے کارکن اور قائد سے پیار کرنے والے غریب عوام گھر گھر جاکر ہر دروازے پر دستک دیں گے اور عوامی ورکرز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں گے اور انکو کامیاب بناکر قائد کے ادھورا خواب کو پورا کر دکھائیں گے انشاء اللہ۔گجر قوم کے بزرگ رہنماء حاجی دوست محمد خان نے سٹیج سے درود پاک صورت فاتحہ اور صورت قل پڑھ کر سب شرکاء نے تیز اواز سے قائد کے روح کے ثواب اور بلند درجات کے لئے اللہ سبحان و تعالیٰ جی دعا کیساتھ قائد کی برسی کی تقریب اختتام پزیر ہوا۔