سردیوں کی آمد کے ساتھ وادئ سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئ

Spread the love

 

۔ اس سلسلہ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے علاقہ کی عوام اور سیاحوں کے لئے خصوصی فیسٹولز کا انعقاد بھی جاری ہے۔

۔ کالام میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔

۔ کلچرل فیسٹول میں جیپ ریلی، کرکٹ، والی بال، کبڈی اور ٹگ آف وار کے مقابلے منعقد ہوئے۔

۔ اس موقع پر کلچرل سٹالز بھی لگائے گئے جبکہ علاقائ فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔

۔ فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اور مختلف ایوینٹس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ فزائ کی۔

۔ فیسٹول کے انعقاد پر مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹولز کا انعقاد علاقہ میں امن کی بہترین مثال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button