سوات(بیورو رپورٹ)
ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی مسیحی برادری کے مذہبی تہوار(کرسمس) سوات پولیس کی فل پروف سیکیورٹی میں عزت و احترام کے ساتھ منایا جارہا یے۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ایس ٹی لیوکس چرچ مینگورہ کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار (کرسمس) میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے چرچ کے ارد گرد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک بادپیش کرتے ہیں۔
خوشی کے اس موقع پر سوات پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کرسمس کی تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کی لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
تقریب کےاختتام پر مسیحی برادری کی طرف سے فل پروف سکیورٹی مہیا کرنے اور اور کرسمس تہوار میں ان کے ساتھ شامل ہونے میں پر ایڈیشنل ایس پی سوات بالخصوص ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا۔