
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
پاکستان تحریک انصاف پارلمنٹرین کے ڈویژنل صدر وپی کے 23کے امیدوار اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چئیرمین پرویز خٹک خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہونگے،
منتخب ہوکر علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاکر ایسے منصوبے شروع کریں گے کہ ٓائندہ انتخابات میں ہمیں عوام سے ووٹ لینے کے لیے کمپین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی،
گزشتہ ایک ماہ مہم کے دوران حلقہ کے عوام نے وہ بہت دیا ہے جیسے کبھی بلا نہیں سکونگا،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بائیزئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
کنونشن میں علاقہ کے عوام نے بھرپور شرکت کرکے پی ٹی آئی پی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا
کنونشن سے این اے 9 کے نامزد امیدوار ذیشان خان ایڈوکیٹ، مولانا محمدجاوید، گوہر خان اور محمد جبار نے بھی خطاب کیا،
اکرام اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کے ممبران نے ملاکنڈ کے عوام سے ووٹ لے کر ذاتی مقاصد حاصل کئے،
آزاد میدواروں کا کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ کل کس جماعت میں شامل ہونگے عمران خان، ذوالفقار علی بھٹو اور باچا خان کے نام پر لوگوں کو جمع کرنے والے دیکھ لیں آج عوام کی اس جم غفیر کو دیکھ لیں اسے ہم نے کسی کے نام پر بھی نہیں بلایا صرف اکرام اللہ کی دعوت پر یہ لوگ جمع ہوچکے ہیں وجہ سے یہ کہ عوام بھی سمجھ چکے ہیں کہ حقیقی عوامی نمائندگی کا حق کرنے والے کون ہیں؟
پی ٹی آئی پی کی قیادت پرویز خٹک اور محمود خان کررہے ہیں دونوں اپنے ادوار میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جو کردار ادا کیا ہے روز روشن کی طرح عیاں ہے،
ملاکنڈ کے عوام نے اگر منتخب کرکے خدمت کا موقع دیا تو اس حلقہ میں ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کے جال بچھاکر پھر یہاں کے عوام کوبنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سیاستدانوں کی پیچھے بھاگنا نہیں پڑیگا۔