گورنمنٹ شہید عبدالماجد ڈگری کالج بٹخیلہ میں قائد اعظم کا یوم ولادت جوش و جذبے سے منایاگیا

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہرہوسفزئی نمائندہ خصوصی)پاکستان بابا فاونڈیشن مالاکنڈ کے جانب سے گورنمنٹ شہید عبدالماجد ڈگری کالج بٹخیلہ میں بابائے قوم بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی کا یوم ولادت انتہائی جوش و جذبے سے منایاگیاتقریب میں طلباء و طالبات نے تقریری,قومی گیت,سوال وجواب کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا تفصيلات کے مطابق پاکستان بابا فاونڈیشن کے جانب سے یوم قائد کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زمین گل نے کی جبکہ پاکستان بابا فاونڈیشن مالاکنڈ کے تمام ایگزیکٹیو ممبران بھی موجود تھےتقریب میں طلباء و طالبات نے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد مملکت کے لئے خراج عقیدت پیش کرنے کیلیئے تقاریری مقابلوں ہوئی تقاریری مقابلوں میں عبید اللہ پہلا پوزیشن اشبالہ مہک دوسرے اورجلوہ نور نے تسیری پوزیشن حاصل کی پاکستان بابا فاونڈیشن کی طرف سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں شیلڈز نقد انعامات اور تمام مقررین میں تعریفی اسناد اور اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کالج کے پرنسپل پروفیسر گل زمین نے پاکستان بابا فاونڈیشن کے اس کاوش کی تعریف کی اور قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا پاکستان بابا فاونڈیشن کے چیئر مین رحیم زادہ نے کہا کہ پاکستان کے قیام و مقام اور بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور آزادی پر روشنی ڈالی اور کالج منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ انشاء اللہ ہر قومی دن کے مناسبت سے ہر تعلیمی ادارے میں اسطرح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button