سوات میں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 3 قومی اور8 صوبائی حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 433 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے۔تفصیلات کے مطابق تین قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 136 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔ ان حلقوں کے لئے 256 فارم وصول کئے گئے تھے۔ این اے 2کے لئے 48، این اے 3کے لئے 40 اور این اے 4 کے لئے 48 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 297 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔صوبائی اسمبلی کے ان حلقوں کے لئے کل 624 فارم وصول کئے گئے تھے
۔پی کے 3 کے لئے 22، پی کے 4 کے لئے 27 ، پی کے 5کے لئے 36اور پی کے6 کے لئے 50 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔پی کے 7 کے لئے 37،پی کے 8 کے لئے 42 ،پی کے 9 کے لئے 48 اور پی کے 10 کے لئے 35 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button