خیبرپختونخوا میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے درکار ایس کے انجکشن ناپید

Spread the love

لوئیر دیر
خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں اور ہسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے درکار ایس کے انجکشن ناپید ہوگئے جسکی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کء مریضوں کو مزکورہ انجکشن نہ ملنے کی وجہ سے جان بحق ہوگئے ہیں اس سلسلے میں باخبر زرائع معلوم ہوگیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اکثر شہریوں اور سرکاری ہسپتالوں میں دل کے امراض میں کام کرنے والے ایس کیانجکشن ناپید ہوچکی ہے اور اگر کوئی مریض کو دل کی بیماری لاحق ہوتی ہے تو مریض کو کہیں پر بھی ایس کے انجکشن نہیں مل رہا ہیں اور شہری ایس کے انجکشن کے پیچھے خوار ہوتے جارہے ہیں ان دنوں مارکیٹ میں یہ صورتحال ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سمیت میڈیسن مارکیٹس میں بھی کہیں پرایس کے انجکشن دستیاب نہیں اور ایس کے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں کئی مریضوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض زندگی اور موت کی کمشکمش میں مبتلا ہے ادھردل کے امراض میں استعمال ہونے والے ایس کے انجکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے عوام نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دل کے امراض استعمال ہونے والے ایس کے انجکشن کی مارکیٹ اور ہسپتالوں میں دستیابی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کے مشکلات ومسائل کا ازالہ ہوسکے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button