
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
ضلع بھر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری تیز بارش اور پہاڑی سلسلوں ایلم غر دوہ سری اور سیاحتی مقامات کلیل کنڈوں پیر بابا شہیدہ سر چغرزی اور مہابنڑ امازی میں بھی برف باری ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موسم ٹھنڈا اور خوش گوار ہوا ہے اور گندم کی فصل اور باغات کو فایدہ پہنچا ہے اور درخت اور پودے سر سبز ہو رہے ہیں اور پورا ماحول صاف و شفاف ہوا ہے اور پورا علاقہ جیسے نہا دھو کر اجلا دکھائی دیتا ہے۔بازارو میں گرم خوراک کی دکانوں کباب فروش چھولے چائے پکوڑہ اور سموسہ مچھلی بریانی کے شاپس پر رش نظر اتا ہے۔تاہم دفاتر عدالتوں بازاروں اور سکولوں میں حاضری کم ہوگئی ہیں۔ضلع بھر میں گیس نہ ہونے اور بجلی کی انکھ مچولی سے پریشان عوام نے ایل پی جی چھوٹے سلینڈر بھرنے اور گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کے لئے سوختہ لکڑی کے سٹالوں کا رخ کیا۔ ایل پی جی اور سوختہ لکڑی کے استعمال میں اضافے کیساتھ ان کے نرخ میں تیزی دیکھنے میں ائی ہے ۔عوام اشیاء خورد و نوش اور روزانہ استعمال کے دیگر اشیاء میں خوش ربہ اضافے سے پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را اب الیکشن بھی ہوگئے تو عوام کے حالت بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پر مثبت تبدیلی لائیں اور ان پر رحم کریں تاکہ وہ دو وقت کی روٹی اسانی سے پیدا کرکے اپنے گھروں پر فیملی کیساتھ ارام سے کھا سکیں اور چھین کی نیند سو سکیں۔