لوئروزیرستان وانا :- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر وانا پولیس ٹرانسفارمر چور گروہ کو بے نقاب/گرفتار کرنے کی خاطر کاروائیاں مسلسل جاری ہے. (پی آر او )تفصیلات کے مطابق وانا پولیس نے ضلع میں ٹرانسفارمر چور گروہ کو بے نقاب کرکے گرفتار کر لیا۔ لاکھوں مالیت ٹرانسفارمر کوائل برآمد۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ وردگ نے گرفتار گروہ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر وزیرستان میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی تھی جس میں کچھ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف جگہوں پر ٹرانسفارمر کھمبوں سے اتار کر ٹرانسفارمر کے اندر لگے ایلومینیئم کے قیمتی تار کے کوائل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے جو کہ پولیس کیلئے ایک چیلنج بن گیا تھا۔ ڈی پی او وانا نے مزید بتایا کہ اس گینگ کو بے نقاب اور گرفتار کرنے کیلئے ایس ڈی پی او سرکل وانا بشارت خان بیٹنی، ایس ایچ او تھانہ سٹی وانا ، انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ حبیب السلام SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی افادیت سے ٹرانسفارمر چور گروہ کا پتہ لگایا۔ پولیس نے ٹرانسفارمر چور گروہ کے ملزمان 1) نادر خان ولد حاجی یونس قوم ملکزئ سکنہ افغانستان حال وچہ خوڑہ وانا 2) ابوزر ولد پائیم خان قوم آواز خیل سکنہ وچہ خوڑہ وانا 3) امداد اللہ ولد ظاہر الدین قوم خوجل خیل سکنہ ڈابکوٹ وانا کو بحوالہ مقدمہ نمبر 60 مورخہ 28.05.024 جرم 381A. 462M گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ضلع لوئر وزیرستان کے مختلف جگہوں سے چوری ہونے والے لاکھوں مالیت کے ٹرانسفارمر کوائل کباڑ برآمد کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والی آلات کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔گرفتار شدہ ملزمان کو مختلف پہلو پر انٹاروگیٹ کر رہے ہیں ملزمان کی انکشافات پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.. (ترجمان لوئر وزیرستان پولیس)