فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں جماعت اسلامی کی ریلی اور جلسہ

Spread the love

امیر جماعت اسلامی اپر مولانا جاوید حسین کی قیادت میں جمعہ کے بعد فلس طین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس رائیلی بربریت کے خلاف ریلی اور جلسہ۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)آج نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی اپر چترال کے زیر اہتمام جامعہ مسجد بونی سے مین بازار بونی چوک تک یکجہتی فلس طین کے سلسلے امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین کی قیادت میں ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔
ریلی چوک بونی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔مولانا جاوید حسین نے ریلی کے شراکا سے خطاب کرتے یوئے فلس طین کےنہتے مسلمانون پر اس رائیلی ظلم، بربریت اور جبر پر عالمی دنیا اور خصوصاً اسلامی ممالک اور پاکستان کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک بے حسی قرار دی۔اپ نے کہا کہ اسرائیل فلس طین میں نہ صرف مسلمان مردوں بلکہ بچوں اور خواتین پر جو بدترین ظلم کا بازار گرم کرکے نسل کشی پر اتر آئی ہے اس کا تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتا ۔برائے نام انسانی حقوق کے علم بردار اس رائیل کی ظلم و جبر روکنے میں شرم ناک حد تک بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اس رائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے کھل کر فلس طین کے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ جلسہ میں اس رائیل مردہ باد فلس طین پر ظلم بند کرو کے نعرے لگائے گئے اور آخر میں فلس طینی مسلمانوں کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button