دیر(بیورو رپورٹ ) دیر بالا پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
تین مجرمان اشتہاری اور پانچ مشتبہ افراد سمیت 65 ملزمان گرفتار،دیر پولیس۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایات پر دیر بالا میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن، مشکوک اشخاص کے خلاف کاروائیاں کیے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف مقامات چیک کر کے پانچ مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، کاروائی انسداد کے غرض سے 53 ملزمان پابند ضمانت ہوئے۔
تھانہ گندیگار اور واڑی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں روپوش مجرمان اشتہاری رحمن اللہ ولد ملا حسین APO نمبر 1473 ساکن انارکن بیبیوڑ , امیر رحمن ولد حیراللہ APO نمبر 1500 ساکن صدیقہ بانڈہ, فتح اللہ عرف فتو ولد محمد اللہ APO نمبر 4003 ساکن واڑی پائین کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیے گئے۔ چوکی اخگرام پولیس، اے سی واڑی، ڈی ایف او دیر اور ایس ڈی ایف او واڑی نے جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر سمگلرز کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 50 عدد سلیپران قبضہ پولیس کر کے بر موقع مزید قانونی کاروائی کیخاطر حوالہ محکمہ فارسٹ کیگئی۔ انٹی کارلفٹنگ سیل دیر بالا نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاڑی از قسم ویڈز جس کا چیسس نمبر واضح طور پر ویلڈڈ, ٹمپرڈ پاکر گاڑی کو سرقہ ہونے کے شبہ میں قبضہ پولیس لی گئی۔ اس کے علاوہ دیر بالا پولیس نے کالے شیشوں والے گاڑیوں، کمسن ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کیے۔