دیر میں انسداد پولیو مھم کا افتتاح، اہم اقدامات کا آغاز

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے یکم جون سے 6 جون تک شروع ہونیوالے انسداد پولیو مھم کا باقاعدہ افتتاح کیا, افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر علی شاہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد خان ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر تاج محمد خان ودیگر آفیسرز و اہلکار شریک ہوئے ۔
اس موقع پر ڈی سی عرفان علی نے کہا کہ پولیو ٹیم تمام علاقوں گھر گھر پہنچ کر پانچ سال تک پچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں والدین کا کردار اور تعاون سب سے اہم ہے اور وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کا اپردیر میں کوئی پولیو کا مریض باقی نہ رہے کیونکہ یہ ہماری قومی اور اسلامی ذمہ داری اور فرض بھی ہے۔ ضلعی ہیلتھ افیسر ڈاکٹر خالد اور پاپولیس ویلفئیر افیسر تاج محمد خان نے اس موقع ہر کہا کہ مذکورہ پولیو مہم تحصیل براول کے تین یونین کونسل ڈاری کند،شاہی کوٹ اور جان بٹئی میں آج سے شروع ہورہا ہے
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کے آفس دیر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی عملہ نےآٸندہ انسدادپولیومھم کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکإ کو ہدایت کی کہ وہ آٸندہ پانچ روزہ پولیو مھم احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچاہے تاکہ پانچ سال سے کم اور پانچ سال تک کاکوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رھ سکے
مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ھر قسم ممکن تعاون کیا جاۓ گا کسی بھی مشکل یا مسلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بروقت رابطہ رکھیں تاکہ جاری مھم کو بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button