
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
تحصیل ادئینزئی دیر پائین کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں غزو باڈوان ، اوسکئی اور بار چڑئی میں آگ بجھانے کا اپریشن چوتھے روز بھی جاری۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس جناب طارق حسین نے تمام سٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی۔ پلان کے مطابق آج علی الصبح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) جناب طارق حسین، اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب محمد داؤد سلیمی، ڈی ایف او فاریسٹ جناب آصف علی، ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف جناب سجاد خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج ریسکیو 1122 جناب ابرار علی، انچارج سول ڈیفنس اور کمانڈر 185 ونگ دیر سکاؤٹس لفٹنٹ کرنل سجاد کیانی کے زیرنگرانی آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ایف سی پرسنل (60)، دیر سکاؤٹس پرسنل (40) پولیس (60) دیر لیویز (50) سول ڈیفنس/مقامی رضاکار (400) محکمہ جنگلات/جنگلی حیات (30) ٹی ایم اے ادئنزئی (10) اہلکاروں نے اگ بجھانے اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کل مورخہ 28/5/2024 کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے بھی آپریشن میں حصہ لیا لیکن تیز ہوا اور شدید دھوئیں کے باعث آپریشن رات گئے روک دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب محمد داؤد سلیمی نے بھی علاقے کی مقامی آبادیوں سے ملاقات کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ مالاکنڈ کے فائر فائٹرز اور ڈسٹرکٹ بونیر کے جنگلات کے اہلکار بھی فائر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آج پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ایک بار پھر آگ بجھانے کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا۔
آج کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس بریگیڈیئر: ثناء اللہ، لیفٹیننٹ کرنل سجاد کیانی، اے ڈی سی (ایچ اینڈ آر) جناب طارق حسین، اے سی ادئینزئی جناب محمد داؤد سلیمی نے فائر ایریاز کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور آپریشنز کی نگرانی کی۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر دیر لوئر کی اطلاع کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 40 ہیکٹر کا علاقہ متاثر ہوا لیکن زیادہ تر درخت آگ کی مزاحمت کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ آگ بجھانے کا آپریشن بل کسی تعطل کے شام تک جاری رہے گا۔