چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Spread the love

سینٹیاگو: چلی کے دو بار صدر رہنے والے 74 سالہ سبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک جب کہ ان کے تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے جنوبی علاقے لاس ریوس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

مرنے والے کی شناخت 74 سالہ سیبسٹین پنیرا کے نام سے ہوئی ہے، جو 2010 سے 2014 اور پھر 2018 سے 2022 تک چلی کے صدر رہے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم علاقے میں مسلسل اور شدید بارشیں ہورہی تھیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ خراب موسم تھا۔

چلی کے صدر گیبریل بورکے نے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button