سوات: سابق طلبہ کا خپل کور ویلج میں ملاقاتی پروگرام، نرسنگ کالج کے منصوبے کی سراہنا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خپل کور فاؤنڈیشن کے سابق طلبہ کے لئے خپل کور ویلج، شیراڑئی میں ایک ملاقاتی پروگرام منعقد ہوا، اس موقع پر سابق طلبہ نے سکول اور ہاسٹل کی پرانی یادیں تازہ کیں اور ادارے کی مزید نئے پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے زیر تعمیر خپل کور نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کالج کے عظیم الشان منصوبے کو خوب سراہا، جو ملاکنڈ دویژن کے یتیم بچوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ ڈائریکٹر محمد علی نے بتایا کہ نرسنگ کالج میں 60 فیصد یتیم اور 40 فیصد کمیونٹی کے طلبہ زیر تعلیم ہوں گے۔ کمیونٹی طلبہ کی فیسز سے کالج کے تمام سٹاف کی تنخواہیں پوری ہوگی۔احسان علی ایک سابق طالبعلم نے کہا یہ یادگاری پروگرام ہمیں خپل کور فیملی کا حصہ ہونے پر فخر دلاتا ہے۔ بہت دنوں بعد ہمیں ایک دوسرے سے سکول اور ہاسٹل کی یادیں تازہ کرنے اور ادارے کی نئی کامیابیوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button