
لوئیر دیر) محکمہ صحت لوئر دیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مبینہ کرپشن، اقربا پروری اور بے قاعدگیوں کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرکے اس میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائی، تیمرگرہ میڈیکل کالج جو ابھی تک فنکشنل نہیں ہوا ہے اس میں بھرتی شدہ سینکڑوں ملازمین گھروں میں بیٹھ کرجبکہ کچھ بیرون ممالک چلے گئے ہیں گزشتہ 26 مہینوں سے قومی خزانہ سے تنخواہیں لیں رہے ہیں تیمرگرہ میڈیکل کالج ڈاکٹر کالونی کے لئے خریدی گئی غیر موزون جگہ میں کروڑوں بے قا عدگیاں کی گئی جس پر صوبائی حکومت نے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ لوئر دیر کے صدر عتیق الرحمان نے جنرل سیکرٹری اکرام خان، جما عت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد، ناظم شاہ حسن، فضل سبحان، کامل خان کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت لوئر دیر، تیمرگرہ میڈیکل کالج، تیمرگرہ ہسپتال کے لئے خریدی گئی انسٹرومنٹ، میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کالونی کے ئے خریدی گئی غیر موزون جگہ آراضی میں کرپشن ، تیمرگرہ ہسپتال کے صحت کارڈ، اور میڈیکل کالج تیمرگرہ میں کروڑوں کے گھپلوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ گزشتہ 26 مہنیوں سے احتجاجی تحریک چلا رہے تھے اب پی ٹی ائی کے ارکان اسمبلی اور ڈی جی ہیلتھ اس حوالے سے ایک دوسرے پر الزمات عائد کرکے جے ائی یوتھ کے دعووں کی تصدیق کرتی ہے جے ائی یوتھ لوئر دیر کے صدر عتیق الرحمان نے کہا کہ تیمرگرہ ہسپتال کے لئے خریدی گئی250 کروڑ کی ایکوپمنٹ مبینہ طور غیر معیاری، جبکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرانے بلڈنگ کی ریوونیشن پر 50 کروڑ خرچ کرکے اس میں کرپشن کی گئی ہے اور کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج بلڈنگ غیر معیاری ہے انھوں نے الزام لگایا کہ تیمرگرہ ہسپتال میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر 90لاکھ روپے پٹرول کی مد میں نکالے گئے ہیں حالانکہ تیمرگرہ ہسپتال کو ایکسپریس لائن کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں 26ماہ قبل بھرتی شدہ ملازمین کی ڈگریوں کی متعلقہ تعلیمی اداروں سے تصدیق بھی نہیں کی گئی ہے انھوں نے و زیر اعلیٰ امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج، ڈاکٹر کالونی آراضی کی خریداری،تیمرگرہ ہسپتال اور صحت کارڈ میں مبینہ خرد برد کا فوری اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کا روائی کی جائے اور تیمرگرہ میڈیکل کالج میں اقرابا پروری اور پسند وناپسند کی بنیاد پر ہونے وا لے بھرتیوں کو کینسل کرکے پبلک سروس کمیشن کے زریعے میرٹ کے زریعے بھرتیاں کرکے انصاف کے تقاضوں کو پو را کیا جائے۔ ۔