روزانہ تین کپ چائے بڑھاپے کی رفتار کم کر سکتی ہے، تحقیق

Spread the love

چینگڈو: ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دن میں تین کپ چائے پینا عمر بڑھنے کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔

چینی محققین کے مطابق سیاہ اور سبز چائے میں پولی فینول، تھیانائن اور کیفین جیسے صحت بخش کیمیکلز خلیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرکے اور اعضاء کو زیادہ دیر تک کام کرنے کے ذریعے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں سب سے زیادہ فائدہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں دیکھا گیا تاہم اس عادت کو اپنانے سے لوگوں کی صحت میں بہتری بھی دیکھی گئی۔

سیچوان یونیورسٹی کے ڈاکٹر یی جیانگ کے مطابق، محققین نے پایا کہ چائے میں کئی بائیو ایکٹیو مرکبات کی موجودگی کی وجہ سے روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھاپے کو روکنے کے فوائد مل سکتے ہیں۔

پچھلی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینے سے ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

چائے میں پولی فینول نامی مرکبات ہوتے ہیں، جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں اور کینسر اور ڈیمنشیا جیسی اعصابی بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button