انگروڈھیرئی میں پانی کی شدید قلت، اہل علاقہ کا احتجاج کی دھمکی

Spread the love

سوات ( بیورورپورٹ)مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیرئی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور اہل علاقہ پا نی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رحمان آباد، نیوبائی پاس اور یوسف آباد میں پانچ سو سے زائد گھرانے پانی کی سہولت سے محروم ہے جس کے سبب انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھاکہ پینے کے پانی کے علاوہ لوگوں کو وضو کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں، اس صورتحال نے سنگین شکل اختیار کررکھی ہے مگر متعلقہ حکام نے اس پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، بار بار اپیلوں کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق بروقت پانی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع نہ کیا گیا تو اہل علاقہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button