اسلام آباد – [10 دسمبر 2024] – دنیا بھر میں نقل و حرکت اور شہری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ان ڈرائیو نے پاکستان میں رواں سال اپنی B2B ڈیلیوری میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جو ملک میں تیز اور قابلِ بھروسہ کورئیر سروسز کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے دوران 5,000 صارفین کی آراء کا تجزیہ کیا گیا، جس سے ان کی بدلتی ہوئی ضروریات کے اہم پہلو سامنے آئے۔ ڈیلیوری کی سب سے زیادہ طلب کھانے پینے کی اشیاء کے لیے رہی، جو 27 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 24 فیصد کے ساتھ کپڑے اور دیگر اشیاء دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے علاوہ، ادویات 13 فیصد، الیکٹرانکس 12 فیصد، اور دستاویزات 8 فیصد بھی اہم کیٹیگریز میں شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ان ڈرائیو عام صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کی ضروریات کو بھی مؤثر انداز میں پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ریٹیل کاروبار خاص طور پر ان ڈرائیو کی خدمات سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں، کیونکہ ایک چوتھائی سے زیادہ ڈیلیوریز ان کے لیے انجام دی گئی ہیں۔ منفرد ڈیلیوری آرڈرز، جیسے شادی کے کارڈز, سرجیکل آلات ان ڈرائیو کی ڈیلیوری خدمات کو واضح کرتے ہیں۔
کراچی، لاہور، اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں فوڈ ڈیلیوری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کی طلب بڑھ رہی ہے جس کی وجہ یہ شہر ڈیلیوری سروس کی تیزی سے ترقی کے اہم مراکز بن گئے ہیں۔
اشیاء کی محفوظ اور مؤثر ترسیل یقینی بنانے کے لیے، ان ڈرائیو نے اپنی ایپ کے ذریعے کچھ عملی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں اشیاء کو صحیح لیبل کرنا، خاص ضروریات کو واضح طور پر بتانا، ماحول دوست پیکجنگ مواد استعمال کرنا، اور پیکجز کی حالت کو ریکارڈ کرنا شامل ہے۔ صارفین کو کورئیر ریٹنگ دیکھنے اور نازک اشیاء کے لیے مناسب گاڑیاں منتخب کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے۔
ان ڈرائیو کی ترجمان، سدرہ کرن نے کہا، "ہم ایک ایسی قابلِ بھروسہ اور آسان ڈیلیوری سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو کاروبار اور روزمرہ صارفین دونوں کی ضروریات کو پورا کرے۔ اس سال، ہم نے اپنی ایپ کے ڈیزائن اور استعمال میں نمایاں بہتری کی ہے تاکہ صارفین کے لیے آرڈر کرنا اور ڈیلیوری کو ٹریک کرنا آسان ہو جائے۔”
پاکستان میں ڈیلیوری کے میدان میں جدت لانے کے عزم کے ساتھ، ان ڈرائیو نہ صرف حفاظت اور مؤثریت پر توجہ دے رہا ہے بلکہ صارفین کی مکمل اطمینان کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔ تین سالوں تک رائیڈ ہیلنگ میں کامیابی کے بعد، ان ڈرائیو اب کورئیر انڈسٹری میں بھی اپنی قیادت کو مضبوط کر رہا ہے۔