عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Spread the love

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2400 ڈالر ہوگئی۔

دریں اثنا، جمعہ کو مقامی ایکسچینج مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 214،200 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث نئی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ اور 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک روز قبل بھی بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button