
سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے تھانہ فتح پور کا اچانک دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
انہوں نے تھانہ فتح پور کے مین گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے ، روزنامچہ ، ریکارڈ وغیرہ چیک کئے، انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ۔ بعدازاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ پرویز خان ، ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور بخت اللہ خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او سوات نے ہدایات جاری کیں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرناپولیس کی اولین ذمے داری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کو حاصل کرکے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔