جمبر: سردی آتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، عوام کا احتجاج

Spread the love

جمبر ( طیب جوئیہ سے ) اندرون سٹی میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول تفصیلات کے مطابق رات بھر کسی کی یاد نہیں بلکہ بار بار جانے والی لائٹ جمبر پھولنگر کی عوام کو جگاتی ہے ۔ موسم سرما کی آمد کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کاعذاب نہ ٹل سکا جمبر اندرون سٹی میں روزانہ 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جانے لگی مکینوں کا گزشتہ روز پریس کلب جمبر® ( رفیق جوئیہ گروپ ) کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسم سرد ہوتے ہی بجلی کی کھپت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے ایسے میں لوڈشیڈنگ بھی کم ہونی چاہیئے لیکن صورتحال اس کے بر عکس لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیاہے جس سے پانی کی سپلائی بند ہو جاتی ہے اس کے علاوہ معمر افراد،مریض اور بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں،شہریوں نے حکومت سے صورت حال پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button