
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
تحصیل گاگرہ موضع شلبانڈی میں بچوں کو پاگل کتے کے کاٹنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس۔
ڈپٹی کمشنر بونیر حامد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ کو فوری طور پر رورل ہلتھ سنٹر (RHC ) دیوانہ بابا پہنچنے کی ھدایات۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق نے ڈی ایچ او افس کو ھدایات دئے اور محکمہ صحت کے مرکزی سٹور سے اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کروائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے محکمہ صحت کے عملے کو ھدایات دئے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں خوش اسلوبی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔
متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔