خونگی پائین: نئی سبزی منڈی کی تعمیراتی کام اخری مراحل میں داخل

Spread the love

لوئر دیر (احسان اللہ شاکر)

خونگی پائین میں نئی سبزی منڈی کی تعمیراتی کام اخری مراحل میں داخل ہوگیا،تیمرگرہ سے سبزی منڈی کو جلد ازجلد خونگی پائین منتقل کردی جائیگی جس سے تاجروں کے مسائل کیساتھ ساتھ تیمرگرہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسائل بھی حل ہونگے ان خیالات کا اظہا ر آمن یونین سبزی منڈی تیمرگرہ کے صدرداؤد شاہ، نائب صدر عرفان اللہ،جنرل سیکرٹری حسین احمد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد خان نے تیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں رش اور سبزی منڈی میں بڑھتی ہوئی تجارت سمیت ٹریفک کی مسائل کو دیکھتے ہوئے ڈیڑھ سال قبل انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں خونگی پائین میں سبزی منڈی کی تعمیر کیلئے کام کا اغاز کیا گیا تھا جس کی سابق ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد زبیر خان نیازی نے خود سائٹ کا دورہ کرکے مذکورہ جگہ کو سبزی منڈی کو موزون جگہ قرار دیکر تعمیر کی احکامات جاری کرائے تھے،انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی دستاویزات ضلعی انتظامیہ اور تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن سے این او سی لیکر سبزی منڈی پر تعمیر اتی کا م کا اغاز کیا گیا جس کی تکمیل ہونی کو ہے،آمن یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف دریائے پنچکوڑہ سے دور محفوظ مقام پر اس منڈی کو تعمیر کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب تاجروں کی رسائی کو اسان بنایا گیا ہے جس سے ثمرباغ،معیار،منڈہ،تالاش،میدان،تیمرگرہ اور خال کے تاجر ٹریفک کی رش سے بچ کر اسانی کیساتھ منڈی تک پہنچیں گے جبکہ ان علاقوں کی ٹریفک بھی خزانہ بائی پاس اور تیمرگرہ بائی پاس سے ممکن ہوجائیگی،انہوں نے کہا تیمرگرہ سبزی منڈی کے تاجروں کو بے روزگار نہیں کیا جائیگا بلکہ انہیں مذید سہولتوں کیساتھ خونگی پائین کے نئی سبزی منڈی میں تجارت کیلئے رسائی دی جائیگی،آمن یونین کے رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ خونگی پائین کے نئی سبزی منڈی میں مقامی اور غیر مقامی تاجر آسانی کیساتھ کاروبار کرسکیں گے جبکہ اسی سبزی منڈی سے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں کو سبزی اور فروٹ کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button