
کراچی: نوجوان اداکارہ اریشہ رازی کی برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اریشہ رازی نے اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی ڈھولکی تقریب کی پرکشش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اب 28 جنوری کو اریشہ رازی کی برائیڈل شاور کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اریشہ رازی نے اپنے برائیڈل شاور میں سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنا اور باریک میک اپ کے ساتھ خوبصورت لگ رہی تھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اریشہ رازی نے سال 2022 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے ان کی اجازت کے بغیر ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں جس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا۔