
انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز حیدرآباد میں کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔
دو بار کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والا بھارت ٹیسٹ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر تھا
لیکن انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ سے بھارتی ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی جب کہ جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر آ گیا۔