برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ 7 افراد ہلاک

Spread the love

برازیلیا: ایک چھوٹا واحد انجن والا طیارہ برازیل کی میناس گیریس ریاست میں ٹیک آف کے فوراً بعد ایک پہاڑی علاقے میں آبشار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے نے برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کیمپیناس سے ہمسایہ ریاست میناس گیریس کے لیے اڑان بھری تاہم طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ کان کنی کے لیے مشہور پہاڑی علاقے میں ایک آبشار کے قریب سے ملا۔ وہ علاقہ درختوں اور جھاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ طیارے سے 7 لاشیں نکال لی گئیں۔

متوفی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ سیاحت کے لیے باہر گئے ہوئے تھے۔ برازیل میں سیاحت کے لیے ایمیزون برساتی جنگل کا سفر کرتے وقت ہوائی جہاز کے حادثات عام ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی ایسے ہی ایک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل ایک اور سیاحتی طیارے کے حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button