شرینگل(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا مختلف بازاروں پرچھاپے،کئ دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کے آفس سے جاری بیان کی مطابق ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب عرفان علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر/پرائس مجسٹریٹ شرینگل محمد بلال نصیر نے شرینگل، چم اور دورو بازار کا دورہ کیا۔
بازار انسپکشن کے دوران پولٹری شاپس، سبزی فروٹ شاپس، جنرل سٹورز، قصائی کے دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔
گرانفروشی اور سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاؤہ دورو بازار سے ایک قصائی جبکہ چم اور شرینگل بازار سے 7 دکانداروں کو گرانفروشی کرنے پر گرفتار کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت پولیس سٹیشن شرینگل میں ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تمام 8 دکانداروں کو کل پرائس مجسٹریٹ شرینگل کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔