
لوئیر دیر) پولیس کے 12 افسران کا سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،
اس سلسلے میں ڈی پی او آفس لوئردیر میں سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،
تقریب میں ڈی پی او لوئر دیر ضیائالدین احمد،ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر ظہور احمد،ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ ٹو امجدخان،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی برکت خان،ڈی ایس پی تیمرگرہ اقبال نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی،
اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر ضیائالدین احمد ودیگر افیسران نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے افسران عمرزادہ خان،نظیربادشاہ،حبیب الرحمان،بہرام خان،محمد ذاہد،نصیب روان،فیاض خان،عزیزالرحمان،محمد اقبال،محمد نعیم،ظاکرشاہ اور جاوید کو سب انسپکٹر (SI) رینک لگوائے اور انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔
نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جارہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعور بنائیں گے۔