
دیرکمراٹ (نمائندہ نوائے دیر)الخدمت فاونڈیشن دیربالا کے زیر اہتمام لاموتی چچلو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈاکٹروں نے کئی سو مریضوں کا فری معائینہ کرکے فری میڈیسن دیئے ۔
ڈاکٹر ریحان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور لاچاروں کی مدد کرنا سنت رسولﷺ ہیں الخدمت فاونڈیشن مذہب مسلک لسانیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرتا ہے۔
الخدمت فاونڈیشن اعتماد کا نام ہے ہم دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے الخدمت فاونڈیشن دیربالا کے صدر اکرام اللہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مستحق جگہ کی نشاندہی کرکے فری میڈیکل کیمپ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا۔
انہوں نے فرہاد علی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔