
فٹبال کی دنیا کے دو مشہور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے کی امید رکھنے والے شائقین کے لیے بری خبر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹر میامی کے النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کی ٹیمیں آج سعودی عرب میں مدمقابل ہوں گی۔
النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے جس کے باعث شائقین مایوس نظر آرہے ہیں۔
النصر کے کوچ لوئس کاسترو کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور اس وقت صحت یاب ہو رہے ہیں، اس لیے وہ یہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔