آسٹریلوی ویمن کرکٹر کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئیں

Spread the love

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے ریٹائر ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر لارین چیٹل جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہوں نے علاج کے لیے کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔ وہ اس سیزن میں ویمنز پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

نیو ساؤتھ ویلز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لارین چیٹل اس سال کے آخر میں تربیت پر واپس آنے کی امید رکھتی ہیں کیونکہ وہ اپنی گردن کے قریب جلد کے کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔

لارین کا 2021 میں ابتدائی علاج ہوا تھا، اب کرکٹر کا کل بھی چیک اپ ہوا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لارین چیٹل نے گزشتہ سال کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ اس ماہ پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کی دعویدار تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button