شاہ رخ خان کا اپنی بیٹی سہانا کیساتھ فلم کرنے سے انکار

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ڈنکی اسٹار شاہ رخ خان نے ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو حیران کردیا جب کہ ان کی بیٹی سہانا خان نے اپنی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تاہم اس فلم میں سہانا خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سوہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے، مداح کنگ خان اور ان کی بیٹی سوہانا کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ بری خبر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سہانا نے یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور اس فلم میں شاہ رخ خان اس یتیم بچی کو بچانے والے تھے تاہم اب اداکار نے ان کے ساتھ یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فلم غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button