
لوئر دیر۔ حلقہ پی کے 17 پر دبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار
ریٹرننگ افسر حلقہ پی کے 17 لوئر دیر 4 نعمان پرویز نے فارم 49 جاری کرکے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا۔
لوئر دیر() حلقہ پی کے 17 جندول لوئر دیر 4 میں آزاد امیدوار عبید الرحمن کے درخواست پر 10 پولنگ سٹیشن پر دبارہ گنتی میں عبیدالرحمان کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف امیدوار اعزاز المک دوسرے نمبر پر رہے
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 17 جندول لوئر دیر 4 پر گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز المک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے خلاف آزاد امیدوار عبید الرحمن نے اعتراض عائد کرکے درخواست جمع کیا ، درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے 10 پولنگ سٹیشن پر دبارہ گنتی ہوئی جس میں عبیدالرحمان نے 23 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف امیدوار اعزاز المک 19 ہزار سے زائد لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح عوامی نیشنل پارٹی کی حاجی بہادر خان 11 ہزار ووٹ لیکر تیسری نمبر پر رہے۔