سوات: چوروں نے ایک ٹرانسفارمر اور 6دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ میں چوروں نے ایک ٹرانسفارمر اور 6دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مٹہ کی حدود میں چاقور کے علاقے میں چوروں نے فضل محمد کی دکان سے ڈی وی آو، آٹھ ہزار روپے نقدی اور گھی سمیت دیگر سامان چوری کیاہے۔شجاعت ولد گل رحیم کی دکان سے 60 ہزار روپے مالیت کی گھی،
علی محمد ولد خائستہ خان کی دکان سے بسکٹ کی کھیپ،سعید احمد کی دکان سے اسلحہ اور نقد رقم،عرفان اللّٰہ کے میڈیکل سٹور سے ایک لاکھ پچاس ہزار نقدی اور نیاز علی کی دکان سے نقدی اور قیمتی سامان چراکرلے گئے ہیں۔تھانہ شھیدانو وینئ میں چوروں نے پچاس کے وی ٹرانسفارمر کو پول سے اتارکرچوری کرکے لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button