
سوات(بیورورپورٹ)
سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے زرہ خیلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے2کمسن بچے جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق اجمل ولد شیرین کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں دوبچے نوسالہ اقراء بی بی دختر نواب اورپانچ سالہ محمود ولد امیر رحمن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔
مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں نکال لیں اور بریکوٹ اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ حادثے میں مکان میں موجود تمام سامان بھی ملیامیٹ ہوکر تباہ ہوگیا ہے ۔