تیمرگرہ: خواتین کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،نصرت بیگم

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون راہنما نصرت بیگم نے کہا ہے کہ نئی بننے والی صوبائی حکومت میں دیر کی خواتین کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دیر کی نظرانداز شدہ خواتین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت بیگم، جنھوں نے ازاد حیثیت سے 2013 کے عام انتخابات میں دیر پائین سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑا تھا، نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کیلئے نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور سے پشاور میں ملاقات کی اور انھیں دیر کی پسماندہ خواتین کے مسائل اور الیکشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کو ووٹ دینے کے حوالے سے اگاہ کیا۔ نصرت بیگم نے کہا کہ نامزد وزیر اعلی نے انھیں دیر میں اہم زمہ داری سونپنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ پسماندہ اضلاع کے عوام بالخصوص خواتین کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button