دیر پائین: ڈیجٹیل سکلز پروگرام بنو قابل کا آغاز کر دیا گیا

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر پائین میں ڈیجٹیل سکلز پروگرام بنو قابل کا آغاز کر دیا گیا،پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ائی ٹی سیکٹر میں ہنر مند بنانا اور اپنے لیے بہترین زندگی کمانے کے قابل بناناہے ضلع میں عنقریب بنو قابل پروگرام ائی ٹی کورسز کا آغاز کررہاہے اس میں مختلف ائی ٹی کورسز کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بنو قابل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر فرید اللہ اور معاون کوارڈنیٹر عثمان اللہ نے بنو قابل پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا،ان کا کہناتھا کہ اس پروگرام کے تحت ائی ٹی اور فری لانسنگ اینڈ کامرس میں مختلف قسم کے ڈیجیٹل سکلز سکھائے جائیں گے ان کورسز کے سرٹیکفٹیس ائی ٹی بورڈ خیبر پختون خوا سے دئے جائیں گے انھوں نے کہاکہ اس علاوہ بہت سے کورسز کے گوگل سرٹیفکٹیس بھی دئیے جائیں گے انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ان لائن بزنس کرنا اور مختلف سائٹس کو اپریٹ کرنا سکھایا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یہ تعلیم مکمل مفت فراہم کی جائے گی انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت قابل طلباء کو گروتھ وید گوگل سکالرشپس بھی دی جائے گیجس کے زریعے نوجوان بیرون ملک باعزت روزگار بھی کرسکیں گے انھوں نے کہاکہ اس پروگرام کی آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے پروگرام کیلئے رجسٹریشن ابھی سے شروع کردیاگیا ہے جبکہ عید کے بعد کلاسوں کا باقاعدہ اجراء کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button