
ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن بیداللہ شاہ اور سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین نے بنوں ڈویژن میں شجر کاری مہم 2024 کے تحت کمشنر آفس بنوں میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو اکرام اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ گل نواز خان اورایس ڈی ایف او بنوں سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
اس دوران ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن بیداللہ شاہ نے کہا کہ شجر کاری موسم کے تغیرات کو روکنے اور فطرتی موسم کو برقرار رکھنے سمیت صدقہ جاریہ ہے۔اس کے علاؤہ موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی شجر کاری ایک ناگزیر عمل ہے جس سے ملک میں سبزہ زار ہرے بھرے رہینگے۔ سیکرٹری ٹو کمشنر نور الامین نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بنوں ڈویژن میں بھی موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔
فاریسٹ آفیسر نے پودے تقسیم کرنے کے عمل پر متعلقہ فورم۔کو تفصیلات بھی فراہم کیں۔