لکی مروت: ڈپٹی کمشنر کا سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مختص شدہ زمین کا دورہ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی وزیر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مختص شدہ زمین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لکی مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کوغیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کر نے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نا ہوگا تاکہ ان کی بہترین صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں اور سپورٹس مین شپ کے معیار کو پروان چڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اورمستقبل کے معمار ہیں اس لئے ان کیلئے تفریحی سرگرمیوں کے لئے ماحول کو سازگار بنا ئیں گے تاکہ معاشرے کو امن اور ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button