پاکستان کے کون کون سے کھلاڑی آئی پی ایل اور پی ایس ایل کھیل چکے ہیں؟

Spread the love

پاکستانی کھلاڑی سیاسی کشیدگی کے باعث 2008 سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ نہیں بن سکے۔

آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں سابق کپتان شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عمر گل، شعیب اختر، مصباح الحق، کامران اکمل، شعیب ملک، سلمان بٹ اور سہیل تنویر جیسے مشہور کرکٹرز نے اپنا جادو دکھایا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث قومی کرکٹرز لیگ میں کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے آئی پی ایل میں دکن چارجرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 میچوں میں 81 رنز بنائے جبکہ وہ پی ایس ایل میں پشاور، کراچی، ملتان اور کوئٹہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
سابق کرکٹر محمد حفیظ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آئی پی ایل کھیل چکے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 64 رنز بنائے جب کہ انہیں پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، انہوں نے 6 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں اور پی ایس ایل میں ملتان اور کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے۔

عظیم کرکٹر مصباح الحق نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی، انہوں نے 8 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 117 رنز بنائے اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔

کامران اکمل 2008 کی چیمپئن ٹیم راجستھان رائلز کا حصہ تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچوں میں 128 رنز بنائے۔

اسی طرح سہیل تنویر نے راجستھان رائلز کے لیے آئی پی ایل کھیلا اور ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 11 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور پی ایس ایل میں کراچی، ملتان، کوئٹہ اور لاہور کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی طرف سے کھیلے، انہوں نے 7 میچوں میں 52 رنز بنائے جب کہ ملک واحد کرکٹر ہیں جو اب تک پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ وہ اس ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button