
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر) موسمیاتی تبدیلی چترال اپر کو کئی سالوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہر سال فلش فلڈ اور ندی نالوں میں طعیانی کے بنا نہ صرف بنیادی ڈھانچہ تباہ و برباد ہو رہے ہیں بلکہ لوگوں کے مکانات ،فصلیں ،باغات اور جنگلات بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں گزاشتہ روز ایک بار پھر اپر چترال اور لوئر چترال میں بارش کے باعث اپر چترال کو ملانے والا واحد بونی چترال روڈ مختلف جہگوں میں سیلاب کے باعث بند ہے ساتھ بجلی بھی بند اور موبائل سگنل کی انکھ مچولی جاری ہے۔اپر چترال یارخون کے مختلف گاوں میں سیلاب کی اطلاع ہے ۔گاوں خورزک میں کئی گھر سیلاب برد ہونے کی خبر ہے کھڑی اور تیار فصیلں بری طرح متاثر ہیں تاہم الله کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔