کراچی: اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے آگ لگنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متاثرہ گھر کے حصے کی صفائی کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ لکھا، ہمارے گھر میں آگ لگ گئی ہے۔
تمام خاندان محفوظ اور صحت مند ہیں۔ مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اداکار نے آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد فاطمہ آفندی اور ارسلان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
گزشتہ سال اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے گھر میں سیوریج کا دھماکہ ہوا تھا اور اداکار کے پرستار بھی اس سے پریشان تھے۔